- الإعلانات -

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید اور بہترین آلات کو فضائیہ کا حصہ بنایا گیا ہے،ایئرچیف مارشل

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ہمارے پیشے میں سستی اور شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے جب کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید اور بہترین آلات کو فضائیہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کراچی میں پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ائیرو پرینٹیسز پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب  کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیشے میں سستی اور شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے ہم اپنا وقت اور طاقت اپنے پیشے کے لئے وقف کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سہیل امان کا  کہنا تھا کہ فضائی جنگی سازو سامان میں نت نئی جدتوں اور تبدیلیوں کے پیش نظر پاک فضائیہ تعمیر نو سے گزر رہی ہے تاہم جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے جدید اور بہترین آلات کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں  میں مجموعی طور 823 ائیرو پرینٹیسز کامیاب ہوئے جس میں دوست ممالک  کے ائیرو پرینٹیسز بھی شامل ہیں۔