- الإعلانات -

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

سیکٹر ہیڈ کوارٹرز چناب رینجرز پہنچنے پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امجد حسن نے ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر نوید حیات کا استقبال کیا، اس موقع پر انہیں آپریشنز، سیکیور ٹی اور تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی رینجرز نے ورکنگ باؤنڈری کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی، میجر جنرل اظہر نوید حیات نے جوانوں کی پیشہ وارانہ تیاری اور عزم و حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے جوانوں کو سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھنے پر زور دیا، جبکہ سرحد پار سے فائر بندی کی خلاف ورزی پر بھرپور جوابی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی۔