- الإعلانات -

پارا چنار کی سبزی منڈی میں دھماکہ ، 20 افراد شہید ، 40 سے زائد زخمی

کوئٹہ :پاراچنار (parachinar blast) کی نیوسبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد شہید ، 40 سے زائد زخمی ہوگئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دہشت گردوں نے نشانہ بنایا اس بار پارا چنار کی نیوسبزی منڈی کو جہاں صبح آٹھ بج کر پچاس منٹ میں جب زندگی معمول تھی کہ زوردار دھماکا ہوا ، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت سبزی منڈی میں کافی رش تھا۔

دھماکے کے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے اُدھر پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، پارا چنار سے ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بیس سے زائد افراد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے ، اس لئے زخمیوں کو پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے  کہا کہ دہشت گردوں نے نیوسبزی منڈی کو سافٹ ٹارگٹ کے طور پر استعمال کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ایسا ٹائم ڈیوائس سے ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا۔