- الإعلانات -

آئی پی پیزنےالیکشن میں ن لیگ کےلیے فنڈنگ کی ، عمران خان

پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں انکشاف نہ ہوتا تویہ قبول نہ کرتے کہ ان کے لندن کے فلیٹس ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا مریم نوازپرکیسز ہیں،ہمارا کیس یہ ہے کہ لندن فلیٹس میں نوازشریف کا پیسہ ہے،1993 سے لندن فلیٹس کی ملکیت تبدیل نہیں ہوئی ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسپیکرنے میرے خلاف ریفرنس بھیجا،ہمارے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے،منی ٹریل دکھادی، میرے خلاف اسپیکرکی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پرالیکشن کمیشن فوری فیصلہ سنائے۔