- الإعلانات -

طیبہ تشدد کیس میں اہم پیشرفت ، راجہ خرم کی عدالت غیرفعال ، کیسز منتقل

اسلام آباد:طیبہ تشدد کیس (tayyaba torture case)میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ، سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کی عدالت غیر فعال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، زیر سماعت تمام مقدمات دوسری عدالتوں کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

طیبہ تشدد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ، سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کی عدالت کو غیر فعال کر دیا گیا ، زیر سماعت تمام مقدمات کو دوسری عدالتوں میں منتقل کر دیا گیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ خرم کی عدالت میں قتل و دیگر سنگین نوعیت کے سو سے زائد مقدمات کا ٹرائل اب متبادل عدالتوں میں ہوگا۔

راجہ خرم کے عدالتی عملے کو تبدیل کر کے دیگر عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا ، عدالتی ذرائع کے مطابق عوامی مفاد کے پیش نظر راجہ خرم کی عدالت کو غیر فعال کیا۔