- الإعلانات -

زید حامد کے قتل سے متعلق اہلیہ نے بیان جاری کردیا.

لاہور: زید حامد کی اہلیہ نے فیس بک پیج پر اپنے شوہر کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے ۔ پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار کی زید زماں حامد کے قتل کی خبروں سے متعلق ان کی اہلیہ نے بیان جاری کردیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی صحافی اسد کھرل نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب میں قید زید حامد کو ہلاک کردیاگیا ہے ۔ اسد کھرل اس سے قبل سابق آصف زرداری کی شادی اور بچے کی پیدائش کے علاوہ کئی ایک متنازع دعوے بھی کرچکے ہیں ۔زید حامد کی اہلیہ کے بقول ان کے شوہر خیریت سے اور بالکل تندرست ہیں ، انہوں نے اپیل کی کہ زید حامد متعلق پھیلائی جانیوالی افواہوں پر یقین نہ کیاجائے ۔ اہلیہ نے مزید کہا کہ دھرنے اورمظاہرے ہماراطریقہ نہیں، زید حامد کے چاہنے والے مطمئن رہیں ، وہ بہت جلد ہمارے درمیاں ہوں گے ۔ یاد رہے کہ زید زمان حامد کو چند ماہ پہلے سعودی عرب میں ایک تقریب کے دوران نفرت انگیز تقریر پر حراست میں لیا گیا تھا ، دوران حراست انہیں کوڑے مارے جانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔زید حامد کی ہلاکت سے متعلق سرکاری طورپر کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا نہ ہی سعودی حکام نے کوئی تفصیل فراہم کی ہے ۔