- الإعلانات -

جاپان قریبی دوست اور کاروباری شراکت دار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی ہے اس دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جاپان کو قریبی دوست اور قابل اعتماد کاروباری شراکت دار سمجھتے ہیں۔

انہوں نے جاپانی سفیر کو بتایا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایاکاری کرنے کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تجارت، توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں باہمی تعاون کا خواہاں ہے، دونوں ملکوں کو آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ جاپان پاکستان کو اپنی ٹریول ایڈوائزری میں شامل کر ےگا، جاپان ٹیکسٹائل مصنوعات کے لیے 3سے4سال تک کا استثنیٰ دے گا، جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات سے جاپانی منڈیوں تک رسائی آسان ہو گی۔

اس موقع پر جاپانی سفیرتاکاشی کورائی نے کہا کہ کاروباردوست ماحول، سرمائے کے تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کو اہمیت دیتے ہیں۔