- الإعلانات -

پاکستان، ترکی کا دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد : پاکستان اور ترکی کے مابین 12 واں دفاعی ڈایلائیگ وزارت دفاع راولپنڈی میں ہوا، دونوں ممالک نے طے شدہ فریم ورک میں دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عملی اقدامات پر اتفاق کیا اور مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے، اگلا اجلاس ترکی میں ہونا طے پایا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق ترکی کے دفاعی وفد کی قیادت ڈپٹی چیف اف جنرل اسٹاف جنرل امیت دندارنے اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن شاہ نے کی ہے۔ طے کیا گیا ہے کہ دفاع، دفاعی پیداوار، تربیت اور دیگر شعبوں میں مربوط تعاون کیا جائے گا دو روزہ اجلاس بدھ سے شروع ہو کر آج ختم ہوا ہے۔

اجلاس سے قبل ترک وفد کے سربراہ نے سیکرٹری دفاع سے مفصل ملاقات کی اور علاقائی اور عالمی امور اور سکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترکی کے وفد نے گذشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی، مسلح افواج کے سربراہان سے بھی وفد کے سربراہ نے ملاقاتیں کیں ہیں۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔