- الإعلانات -

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جرمن سفیر کی ملاقات ، خطے کی سیکیورٹی پر گفتگو

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (Army chief Qamar)کی جرمن سفیر اینا لیپل سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مس اینا لیپل نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جرمن سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دہشتگردی کو مات دینے کے لیے پاک فوج کی کوششیں خطے میں استحکام لا رہی ہیں۔