- الإعلانات -

قومی اسمبلی واقعہ، اسپیکر کے نوٹس لینے کی توقع ہے،رانا ثناء اللہ

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے جج بہترین انسان اور بہترین جج ہیں ،ان کی پارٹی کو عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے انڈر پریشر لانا چاہتے ہیں مگرعوام نے ان کے ہر ایجنڈے کو ناکام کیا ،اب یہ 2نومبر کے ایجنڈے کو عدالت سے برآمد کرنا چاہتے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے واقعے کی فوٹیج موجود ہے، امید ہے اسپیکر نوٹس لیں گے ۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا ظرف یہ ہے کہ ان کے متعلق بات کی جائے تو وہ عجیب رد عمل شو کرتے ہیں۔