- الإعلانات -

عمران خوابوں میں وزیر اعظم کا مقابلہ کر سکتے ہیں:مریم اورنگزیب

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف خوابوں میں وزیر اعظم نواز شریف کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف قوم کی خدمت اورفلاح کی سیاست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ صرف جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرتے ہیں،نوازشریف سے مقابلے کے لیے ان جیسا اخلاق اور وضع دار بننا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف سے مقابلے کے لیے انہیں 3مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونا پڑے گا، جس کے لیے عوام کا ووٹ اور دعائیں لینی پڑیں