- الإعلانات -

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے گرد گھیرا تنگ

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔الیکشن کمیشن کو تفصیلات جمع نہ کرانےوالوں کی رکنیت کی منسوخی کا اختیار دینے کی تجویزدے دی گئی۔

تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کی تجاویز انتخابی قوانین کے مسودہ 2017 میں دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن 60 روز میں ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے کا مجاز ہوگا۔

ارکان پارلیمنٹ کو 30 ستمبر کی بجائے 30 دسمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔ یکم جنوری کو تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کے نام الیکشن کمیشن شائع کردے گا۔16 جنوری کو تفصیلات فراہم نہ کرنےوالے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جائےگی ۔

رکن پارلیمنٹ کے پاس 30 روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اختیار ہوگا۔

واضح رہے کہ انتخابی بل 2017 کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش ہوچکا ہے اور منظوری کے بعد قانون بن جائےگا ۔