- الإعلانات -

بلوچستان دہشتگردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا.

کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ایف سی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔ایف سی کے ترجمان خان واسع نے بتایا ” سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے مرغا کبزی میں ایک کارروائی کے دوران یہ اسلحہ برآمد کیا”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی کیونکہ دہشتگرد اس جگہ موجود نہیں تھے جہاں چھاپہ مارا گیا۔انہوں نے بتایا ” اس چھاپے کے دوران تین راکٹ لانچرز، 22 راکٹ، 23 مارٹر گولے اور دیگر ہتھیار و بارودی مواد قبضے میں لیا گیا”۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی راکٹوں اور بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے وہاں طلب کیا گیا۔ملزمان کو پکڑنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔مرغا کبزی بلوچستان کا حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے جو پاک افغان سرحد کے قریب ہے۔