- الإعلانات -

تحریک انصاف نے ٹرمپ کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

اسلام آباد:تحریک انصاف (PTI)نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف انتقامی حکمت عملی پر قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔

قرارداد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جمع کروائی گئی ، قرارداد اسد عمر، شیریں مزاری، ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

قرارداد میں ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو متعصب اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ، قرارداد کے متن کے مطابق فیصلہ عالمی سطح پر نفرت اور دوریوں کا موجب بنے گا۔

حکومت عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کیلئے اقدامات یقینی بنائے ، متن میں ہے کہ امریکہ کیساتھ دو طرفہ سطح پر بھی اس معاملے کو اٹھایا جائے۔