- الإعلانات -

عابد شیر علی کی دھمکی پر تحریک انصاف سیخ پا ، اپوزیشن ، سپیکر سے رابطے

اسلام آباد:وزیر مملکت عابد شیر علی (abid sher ali)کی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر حملے کی مبینہ دھمکی پر تحریک انصاف سیخ پا ، شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن پارلیمانی رہنمائوں اور سپیکر سے رابطے

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے لندن میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر حملے کی مبینہ دھمکی دی تو تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی غصے میں آ گئے۔

بیان پر سپیکر سردار ایاز صادق کے قومی اسمبلی چیمبر میں ان کے دفتر میں رابطے کر کے معاملے سے آگاہ کیا ، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایوان میں ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے ، سپیکر بیان کا نوٹس لیں۔

عابد شیر علی کا بیان سپیکر کے زیر صدارت اجلاس میں طے ہونے والے ضابطے کی خلاف ورزی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عابد شیر علی کے بیان پر دیگر پارلیمانی رہنمائوں سے رابطے میں ہوں۔

سپیکر بیان کا نوٹس لیں ورنہ اپوزیشن اتحادی جماعتوں سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔