- الإعلانات -

جسٹس شیخ عظمت سعید کی طبیعت میں بہتری

سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعیدکی طبیعت اب بہتر ہے جس کی ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دل کی تکلیف کےباعث جسٹس شیخ عظمت کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ان کے دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں 24گھنٹے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔