- الإعلانات -

خیبر پختونخوا :انسپکٹر جنرل ،کانسٹیبل سب ایک ہی یونیفارم استعمال کریںگے

خیبر پختونخوا میں اب انسپکٹر جنرل سے لے کر پولیس کانسٹیبل تک ایک ہی یونیفارم استعمال کریںگے۔ پولیس اہلکاروں میں نئی وردی کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔

پشاور پولیس لائینز میں پولیس اہلکاروں کو وردی تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اے آئی جی فنانس وقار خان کا کہنا تھا کہ 25 ہزار پولیس اہلکاروں میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران وردیاں تقسیم کی جائیں گی۔ مجموعی طور پر 75 ہزار پولیس اہلکاروں میں وردیاں تقسیم کی جائی گی۔ اب انسپکٹر جنرل سے لے کرکانسٹیبل تک سب کی وردی ایک ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل تمام اضلاع میں مقامی طور پر وردیاں تیار کرائی جاتی تھیں اس بار پورے صوبے کے لئے پاکستان ایئر فورس کے نجی فرم سے وردی تیار کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے