- الإعلانات -

پی ٹی سی ایل نے بل میں پرنٹنگ چارجز ختم کردیے.

اسلام آباد :  عوامی دباو پر پی ٹی سی ایل نے ہر ماہ کے بل میں پرنٹنگ کے 50 روپے ماہانہ چارجز ختم کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی پی ٹی سی ایل کی جانب سے گزشتہ ماہ سے بل پرنٹنگ چارجز کی مد میں ہر ماہ 50 روپے اضافی کاٹنے شروع کردیے تھے۔ اس حوالے سے صارفین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا کہ پہلے ہی پی ٹی سی ایل کی سروس بہتر نہیں اور ان کے بل بھی زیادہ آتے ہیں۔ اور اب بل پرنٹنگ چارجز کے نام پر ان پر مزید بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شدید عوامی دباو کو محسوس کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے بل چارجز اگلے ماہ سے نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے باقائدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔