- الإعلانات -

ریحام خان نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا.

اسلام آباد:  پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق متعدد خبریں گذشتہ دنوں میں گردش کرتی رہی ہیں جس پر عمران خان نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے اس کی تردید کی اور کہا کہ میاں بیوی میں لڑائی نہ ہو ایسا نہیں ہو سکتا ، میڈیا کو ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئیے . جبکہ آج کپتان کی اہلیہ ریحام خان نے میڈیا سے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا. ریحام خان سے صحافی نے شادی سے متعلق اُڑتی افواہوں کے بارے میں دریافت کیا تو ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرے صحافی بھائی بات کو کچھ سے کچھ بنا دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی وضاحتوں کا وقت نہیں جب وقت ملا ضرور وضاحت دوں گی. واضح رہے کہ ریحام خان سے متعلق یہ افواہ بھی سر گرم ہے کہ انہوں نے صلح صفائی سے علیحدگی کے لیے عمران خان سے رقم کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا ممکنہ طور پرر پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ریحام خان نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کیا ہے کیونکہ اس سے قبل وہ کہیں کا بھی دورہ کرتیں میڈیا سے بات ضرور کرتی تھیں