- الإعلانات -

بہتر تعلیم و تربیت سے تقدیر بدل جاتی ہے:جی او سی پنوعاقل

جی او سی پنوعاقل میجر جنرل ظفر اللہ نے کہا ہے کہ بہتر تعلیم اور تربیت سے قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے۔

کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 25 ویں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ظفر اللہ نے کہا کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اس لئے ان کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیڈٹ کالج نے گزشتہ 25سال میں ملک بھر میں اچھا مقام حاصل کیا ہے۔

یوم والدین کی تقریب میں کالج کے ذہین ترین طلبا اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اساتذہ میں اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔