- الإعلانات -

آرمی چیف کی امدادی ٹیموں کو چترال انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر چترال میں برف باری کے متاثرین کیلئے امدادی کاروائیوں کو پورا کرنے کیلئے فوج کا ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرین کو راشن، کوئلہ، چولہے، کمبل فراہم کیے جارہے ہیں۔ چترال اسکاوئٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام کی سربراہی میں امدادی ٹیم چترال اور شیر شال گاوں میں متاثرین کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے امدادی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ امدادی کاروائیوں کیلئے مقامی انتظامیہ سے ملکر کام کیا جائے۔