- الإعلانات -

ریحام خان کی قیادت کی خواتین کی بڑی ریلی جلسے میں شریک

لاہور: لاہور میں این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں ریحام خان نے دبنگ انٹری دے دی۔ گڑھی شاہو سے خواتین کی ریلی لے کر سمن آباد جلسہ گاہ پہنچیں۔ کپتان کی ریحام خان پر سیاست کرنے کی پابندی انتخابی مہم میں گم ہو گئی۔  روانگی سے قبل اپنے حطاب میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ این اے 122 میں ضرورکامیابی حاصل کریں گے، یہ ضمنی الیکشن ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا عبدالعلیم خان میرے بھائی ہیں ان کیلئے میرے دل میں بڑی عزت ہے۔عوام اصل حکمرانوں کو پہچانیں ،عمران خان پاکستان کیلئے امید کی کرن ہیں وہ 40 سال سے ملک کیلئے کچھ کرنے میں لگے ہوئے ہیں،عمران خان ہی ملک کو مسائل سے باہر نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ خواتین بھی گھروں سے باہر آئی ہیں،خواتین کے جذبے کو سلام کرتی ہوں ۔