- الإعلانات -

بھارتی سیز فائر خلاف ورزی امن کیلئے خطرہ ہے: کور کمانڈر کانفرنس

کورکمانڈرز کانفرنس نے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کو علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن مطلوبہ کامیابیوں تک جاری رکھے جائیں گے، کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور درپیش چیلنجوں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

کانفرنس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔

کور کمانڈر کانفرنس میں افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کو مل کر شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔