- الإعلانات -

آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع میں 20 منٹ تک گفتگو جاری رہی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جیمز میٹس کو امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔