- الإعلانات -

8 اکتوبر کا دن آفات سے آگاہی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ وزارت داخلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں رواں برس سے 8 اکتوبر کو ‘آفات سے آگاہی’ کے قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رواں سال سے وفاقی اور صوبائی سطح پر 8 اکتوبر کا دن آفات سے آگاہی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو ملک میں موجود مختلف طرح کی آفات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے.یاد رہے کہ 10 سال قبل 8 اکتوبر 2005 کو آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں تقریباً ایک لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس تباہ کن زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی جس سے ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے تھے۔