- الإعلانات -

شریف خاندان منی ٹریل کے کاغذات نہیں دے رہا،عمران خان

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت سے متعلق عدالت کے اندر کم اور باہر زیادہ دلائل کے مقابلے کا پھر آغاز ہوگیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ معاملہ گول گول گھوم رہا ہے۔سمیع اللہ ،کلیم اللہ چل رہا ہے۔جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں تفتیش نہیں ہوسکتی ۔صرف وہی ثبوت پیش کیےجارہے ہیں جویہاں تیارہوسکتے ہیں۔

مریم نواز لندن کے فلیٹس کی بینیفیشل اونر ہے۔الیکشن کمیشن کے پاس ایک مہینے سے سب موجود ہے لیکن فیصلہ نہیں کیا جارہا،میری جائیدادکی خریدو فروخت کی تمام تفصیل الیکشن کمیشن میں ہے۔نوازشریف کا پیساتھا اس لیے مریم نوازکو بچانے کی کوشش جاری ہے۔آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ نے کنفرم کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطری آتاہے تو میاں شریف اورقطری کی سیٹلمنٹ کی کہانی شروع ہوجاتی ہے ۔ مے فیئر اپارٹمنٹس کا ایک مہینے کا کرایا 8 سے 10 لاکھ روپے ہے،2 اسٹوڈنٹ بھائیوں کے لیے چار فلیٹس لیے گئے ، پاکستانی قوم ان کی دوستیوں کا بوجھ اٹھارہی ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرقانون پنجاب نے انتہائی شرمناک بیان دیا ،یہ احمقانہ بیان ہے،ان کےوکیل نے کہا کہ بادشاہ ہیں اور بادشاہوں کی بادشاہوں سے بات ہوتی ہے۔