- الإعلانات -

سیہون: لال شہباز قلندر ؒکی درگاہ پر دھماکا، متعدد زخمی

جمعرات کو مزار پر عموماً معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے، دھماکے کے وقت زائرین بڑی تعداد میں موجود تھے، دھماکا ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں،دھماکے کے بعد مزار کے احاطے میں آگ بھی لگ گئی۔

لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد دادو اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے کی اطلاع وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دے دی گئی ہے۔