- الإعلانات -

درگاہ پرحملہ افسوس ناک واقعہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر ہونے والے خودکش حملے اور اس کے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہ پر حملہ بہت ہی افسوس ناک واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،کوشش کررہےہیں زخمیوں کو جلد از جلد طبی سہولتیں مہیا کی جائیں، کوشش ہے کہ جلد از جلد ڈاکٹر اور طبی عملہ سیہون پہنچے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس رات میں اڑنے والے ہیلی کاپٹر نہیں ہیں، جامشورو، نواب شاہ قریب ہیں، جلد پہنچا جا سکتاہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جامشور اور نواب شاہ میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں، میرے والد کے نام پر جو تعلقہ اسپتال ہے وہ فعال ہے۔