- الإعلانات -

سانحہ سہون کے ملزمان کو بہرصورت گرفتارکیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ سہون واقعے کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

امن و امان سے متعلق اجلاس میں چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام نے شرکت کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سہون واقعے کے ملزمان کی ہر صورت گرفتاری چاہتے ہیں۔ اس موقع پرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سہون واقعے پراب تک کی تحقیقات اور پیشرفت پر بریفنگ میں بتایا کہ درگاہ کی بجلی 4 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی تھی۔

جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حیسکو بجلی نہیں کاٹ سکتی،وفاق سے سرکاری بلوں کو سیٹل کراچکے ہیں۔