- الإعلانات -

پراسرار طور پر قتل ہونے والے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا

چلاس: گلگت – بلتستان کے علاقے چلاس میں پراسرار طور پر قتل ہونے والے پانچ سالہ بچے کی لاش کو قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق پانچ سالہ احمد ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی چار روز قبل لاش ملی۔لواحقین کے مطابق بچے کو ‘جن’ نے قتل کیا اورصوبائی وزیر صحت گلگت – بلتستان جانباز خان بھی اس دعوی ٰکی تائید کرتے ہیں۔تاہم، چلاس پولیس نے عدالتی حکم پر بچے کی قبر کشائی کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے چلاس ہسپتال منتقل کردیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد اجزا فرانزک ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیج دئے گئے ہیں۔دوسری جانب، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ گلگت – بلستان حافظ حفیظ الرحمان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر دیامر ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔چلاس پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔