- الإعلانات -

عمران فاروق قتل کیس،3 ملزمان اشتہاری قرار

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہےکے اس کیس کے 3ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ایف آئی اے کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کے تین ملزمان افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کامران کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

تینوں ملزموں کے گھروں اور عوامی مراکز پر بھی اشتہار چسپاں کیے جائیں گے، اشتہار میں دی گئی ڈیڈ لائن کے باوجود سرینڈر نہ کرنے والوں کو عدالت سے اشتہاری قرار دلوا کر وطن واپسی کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کرائیں جائیں گے۔

اس سے قبل عدالت نے 2دسمبر کو تینوں ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔