- الإعلانات -

نجی اسکولز میں غلط نصاب پڑھنے پر سینیٹر کا توجہ دلائو نوٹس

اسلام آباد کے نجی اسکولز کی معاشرتی علوم کی کتاب میں آزاد کشمیر کو بطور ’پاکستان کے زیر قبضہ علاقہ ‘ظاہر کرنے پر سینیٹر سحر کامران نے توجہ دلائو نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ۔

سینیٹر سحرکامران نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کے نجی اسکولز میں معاشرتی علوم کے مضمون میں آزاد کشمیر کو ’پاکستان کے زیر قبضہ علاقہ ‘پڑھایا جا رہا ہے۔

سحرکامران کے مطابق پانچویں جماعت کے طلباء کویہ نصاب پڑھایا جا رہا ہے، معاشرتی علوم کی کتاب میں پاکستان کے صوبوں سے متعلق تفصیلات میں کشمیر کو بطور مقبوضہ علاقہ لکھا گیا ہے۔

توجہ دلائو نوٹس میں وزیر مملکت کیڈ کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بات نہ صرف قابل اعتراض ہے بلکہ قومی مفاد کے منافی ہے۔

وزیر مملکت کیڈ ایوان کو آگاہ کریں کہ یہ نصاب پڑھانے والےا سکولز کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟

ہمارے بچوں کو قومی مفاد کے منافی نصاب پڑھایا جا رہا ہے، نجی اسکولز کے نصاب کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے ایک سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی جائے۔