- الإعلانات -

ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے گوجرانوا لہ میں مرغوں کی لڑائی

گوجرانوالہ: حلقہ این اے 122لاہور میں ضمنی انتخاب کے دوران گوجرانوا لہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے مرغوں کی لڑائی کا اہتمام کیا گیا جس کا معرکہ پی ٹی آئی کے مر غے نے مار لیا ،کارکنوں کی طرف سے ایک مرغے کا نام علیم خان اور دوسرے کا سردار ایاز صادق رکھا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق حلقہ این اے 122کا ضمنی انتخابات لاہو ر کی عوام کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے اور اس حلقے میں پولنگ کے دوران گوجرانوالہ میں دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے ہیں اور گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سے مرغوں کے درمیان لڑائی کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں ن لیگ کے کارکنوں کے مرغے کا نام ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے مرغے کا نام عبدالعلیم خان رکھا گیا جونہی مرغوں کے درمیان مقابلہ شروع ہوا تو دونو ں جماعتوں کے کارکنوں کی طرف سے مخالف پارٹیوں کے حق میں شدید نعرہ بازی کی ہے تاہم مرغوں کی لڑائی کا معرکہ پی ٹی آئی کے مرغے نے مار لیا۔