- الإعلانات -

انسانی بنیادوں پرافغان سرحد کھولی، خواجہ آصف

 ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نےاعتراف کیا ہے کہ جہاں سے دہشت گردی ہوتی ہے وہ علاقےان کےکنٹرول میں نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغانستان کے اعتراف کے بعد پاکستان کو کارروائی کرنے کا پورا حق ہے، پاکستان نے افغان سرحد پر پہلے بھی کارروائی کی آئندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمارے جوان شہید ہوں گے تو چُپ نہیں بیٹھیں گے، جواب دینا پاکستان کا فرض ہے اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیردفاع نے کہا کہ اس وقت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے، افغانستان بھارت کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے، افغانستان سے اچھے تعلقات کی خواہش اپنی جگہ لیکن حملوں کا جواب دینا فرض ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری نے ر ینجرز کے اختیارات کے بارے میں جو کہا انہیں پتا ہو گا، میرے خیال میں رینجرز کے اختیارات سب جگہ ایک جیسے ہیں۔