- الإعلانات -

دریائے چناب میں تین افراد ڈوب جاں بحق

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ میں لاہور سے آئے تین افراد دریائے چناب میں ڈوب کر جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں مچھلی کا شکار کھیلتے ہوئے چار افراد ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک شخص کو نکال لیا جبکہ تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں دو گھنٹے بعد پہنچیں۔ ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور سے تیس سے زائد افراد مچھلی کا شکار کھیلنے آئے تھے اور سب سے بڑی مچھلی پکڑنے پر موٹر سائیکل انعام رکھا گیا تھا۔ پولیس تھانہ رنگ پور نے ابتدائی کارروائی کرکے ڈوبنے والے نوجوانوں کی لاشیں ساتھیوں کے حوالے کر دیں ہیں۔