- الإعلانات -

محرم کے دوران بھی کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔ڈی جی رینجرز

کراچی:  ڈی جی رینجرز بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی میں محرم کے دوران بھی کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ ہاوس میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ 7 سال کو دوران محرم کے جلوسوں میں کراچی کے 95 حساس مقامات کی نشاندھی ہوئی ہے۔ کراچی کے ان 95 حساس مقامات پر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے پولیس کے ساتھ مل کر پلان ترتیب دے رہے ہیں۔ انٹیلی جنس اور سرویلینس سسٹم کو بہتر کیا جارہا ہے۔ کراچی میں محرم کے دوران بھی پولیس اور سی ٹی ڈی کے ہمراہ کالعدم تنظیموں کیخلاف خصوصی آپریشن چہلم تک جاری رہے گا۔ جبکہ محرم کے دوران ہیلی کاپٹرز سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی