- الإعلانات -

آرمی چیف کا دورہ چین، چینی قیادت کا سی پیک کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار

باجوہ 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے چین کی سینیئر سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، آرمی چیف نے کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی، چین کے جوائنٹ سروسز ڈپارٹمنٹ کے چیف اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیرمین سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سیکیورٹی، معاشی، دفاعی تعاون اور مشترکہ مفاد پر بات چیت کی۔

View image on TwitterView image on Twitter

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چینی قیادت میں دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ اس موقع پر چینی قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری میں پیشرفت قابل اطمینان ہے اور سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے پاکستانی اقدامات پر مکمل اعتماد ہے۔ ترجمان کے مطابق چینی قیادت نے القاعدہ ،ٹی ٹی پی، ای ٹی آئی ایم کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کے استحکام اور امن میں پاکستان کا کردار مثبت ہے تاہم انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی تعاون سے عوام کی سدا بہار دوستی کو طاقت ملتی ہے جب کہ پاک فوج علاقائی استحکام اور سیکیورٹی کیلیے کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی آزمودہ اور منفرد ہے یہ دونوں ملکوں کے عوام کے مضبوط تعلقات کا ذریعہ ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پریڈ پر پیپلزلبریشن آرمی کا دستہ بھیجنے پر چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔