- الإعلانات -

ہم مل کرملک کو فسادیوں سے پاک کریں گے، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی وڈیوپیغام میں کہا کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم پاکستان پرخصوصی وڈیوپیغام جاری کیا۔

?? ہم سب کا پاکستان
Let us pledge today to clean ‘Our Pakistan’ from fasaadis”. #COAS
??Pakistan Zindabad.

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ نے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ 1940 کوپاکستان بنانے کا عہد کیا اورکامیاب ہوئے، آئیے ہم پھرعہد کریں ہم پاکستان کوفسادیوں سے پاک کریں گے کیونکہ یہ ہے ہم سب کا پاکستان ہے۔