- الإعلانات -

انٹر نیٹ کی سست رفتار کی وجہ کیبل میں کچھ تکنیکی خرابی ہے.

اسلام آباد:  ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو انٹر نیٹ کی سست رفتار کا سامنا ہے. جس کی وجہ زیر زمین کیبل میں خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دنیا سے ملانےوالی ایک سے زائد ’بیک ہاول‘ کیبل میں کچھ تکنیکی خرابی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار بالخصوص پی ٹی سی ایل صارفین کیلئے پہلے سے سست ہوگئی ہے تاہم متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں. پی ٹی سی ایل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ انٹرنیٹ کی دستیابی کیلئے متبادل انتظامات کردیئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے کہاجارہاتھاکہ کیبل کی خرابی مکمل طورپر دورکرنے کیلئے معمول سے زیادہ وقت درکار ہے، ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے سنجیدگی سے ان کیبلزپرکام کی ضرورت ہے تاکہ صارفین متاثر نہ ہوں۔پی ٹی سی ایل کی طرف سے انٹرنیٹ کی فراہمی میں مشکلات کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں نے انٹرنیٹ فراہم کرنے اور نئے گاہکوں کو گھیرنے کیلئے پیسہ لگانا شروع کردیا تاکہ اسی خرابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو پھیلایاجاسکے۔