- الإعلانات -

علیم خان کی نیوزرپورٹرکورشوت کی پیشکش،کارکن صحافیوں پرچڑھ دوڑے

اسلام آباد : تحریک انصاف نے صحافیوں کے خلاف جارحانہ پالیسی اپنا لی، کارکنوں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مرکزی قائدین کھڑے منہ تکتے رہے۔ علیم خان(Aleem khan) کی  نیوز کے رپورٹر کو رشوت کی پیشکش۔

pti

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سیاسی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ اسلام آباد میں زمین پر قبضہ کے سوال پر علیم خان نے  نیوز کے رپورٹر کو رشوت کی پیشکش کی پھر الجھتے بھی رہے۔

pti

دوسری جانب فیصل آباد میں بھی تحریک انصاف کے کارکن صحافیوں پر چڑھ دوڑے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نہ صرف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ کیمرے بھی توڑنے کی کوشش کی۔

pti

ذرائع کے مطابق حالیہ واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کے وقت حیران کن طور پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت سٹیج پر موجود تھی جس نے خاموش تماشائی بن جانے کے علاوہ کچھ نہ کیا۔ شاید پی ٹی آئی کی تبدیلی اسی کا نام ہے، جو سچ میں آ نہیں رہی، آ گئی ہے۔