- الإعلانات -

اٹک میں گھرسے مشاق طیارے کے پرزے برآمد

اٹک: جواد ٹاؤن میں رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران ایک گھرسے مشاق طیارے کے پرزے برآمد کرلئے گئے۔

رینجرزاورپولیس نے اٹک کے علاقے جواد ٹاؤن میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران کرائے کے مکان پرچھاپہ مارکرمشاق طیارے کے پرزے برآمد کرلئے۔

سیکیورٹی اداروں نے 5 افراد کوگرفتارکرکے اٹک پولیس کے حوالے کردیا جب کہ گھرکوسیل کرکے گارڈزتعینات کردیئے گئے۔