- الإعلانات -

نواز شریف ، عمران خان سمیت کوئی مائی کا لعل کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکتا.اے این پی

اسلام آباد : نواز شریف ، عمران خان سمیت کوئی مائی کا لعل کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکتا،قبر پر محل کی اجازت نہیں دے سکتے،زاہد خان عوامی نیشنل پارٹی نے خواجہ محمد آصف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کالاباغ ڈیم پر متفق نہیں،حکومت مردہ گھوڑے میں جان نہ ڈالے،خواجہ آصف ، نواز شریف ، عمران خان سمیت کوئی مائی کا لعل کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکتا،قبر پر محل کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ قوم کالا باغ ڈیم پر متفق نہیں ، حکومت نے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کر یں گے ، خواجہ آصف کہتے ہیں ہم نے کالا با غ ڈیم سمیت چارڈیموں پر کام شروع کیا ہے حالانکہ ایک ڈیم پر بھی کام نہیں ہو رہا ، مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے سے باز آرہا جائے ، خواجہ آصف ، نواز شریف ، عمران خان سمیت کوئی مائی کا لعل کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکتا ، ہم یہ ڈیم بنانے کی اجازت دیں گے ، ہم پنجاب کو اپنا بڑا بھائی سمجھتے ہیں لیکن قبر پر محل بنانے کی ا جازت نہیں دی جا سکتی ۔