- الإعلانات -

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنا چاہتے ہیں،تہمینہ جنجوعہ

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے خارجہ امور کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سرحد کو محفوظ بنایا جارہا ہے، ایران اورسعودی تعلقات مشکلات کا شکار ہیں، ہم ایران، سعودی عرب میں کشیدگی کم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایران سے تعلقات میں توازن ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی باہمی تجارت 318 ملین ڈالر ہے، ایران سے پابندیوں کے خاتمے کے بعد تجارت مزید بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران میں آزاد تجارت کا معاہدہ بھی ہوگا۔