- الإعلانات -

سرے محل کی بات آئیگی تو جواب دینگے:رحمان ملک

سکھر ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پھر اس کا جواب بھی مل جائے گا کہ کون امین ہے اور کون صادق ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھٹو کے قتل پر ضیاء الحق کے خلاف پوسٹ ڈیتھ ٹرائل ہونا چاہئے، صدر ممنون حسین سے اپیل ہے کہ وہ بھٹو قتل کیس کے ری ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ کو ریماینڈر کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کو بھٹو اور بینظیر کے قتل کیس حل کرکے جانا چاہیے تھا، ہمارا ٹف ٹائم عوام کی خدمت ہے اور جو اس میں خلل ڈالے گا اس کا جواب دیں گے۔

رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ بھٹو کے قتل کیس کے ری ٹرائل کے لیے تفتیشی رپورٹس موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔