- الإعلانات -

ایان علی کو 6جون کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ ایان علی کب بیرون ملک سے واپس آئیں گی؟ بتایا جایا ملزمہ کی بیرون ملک کیا مصروفیات ہیں؟

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ عدالت میں کئی بار کہہ چکی ہیں کہ کیس کا سامنا کریں گی اور وہ مسلسل عدالت سے استثنا لے رہی ہیں۔