- الإعلانات -

کشمیر پر بات ہوگی تو معاملہ آگے بڑھے گا، عبد الباسط

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات رکھنے پرقومی اتفاق رائے ہے، دہشت گردی کے ساتھ کشمیر پر بھی بات ہوگی تو معاملات آگے بڑھیں گے۔

بھارتی میڈیاکو انٹرویو دیتےہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات رکھنے پرقومی اتفاق رائے ہے، کلبھوشن یادیو اور سمجھوتا ایکسپریس جیسے واقعات دو طرفہ تعلقات کے لئے مسئلہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ہے اور اسکی مذمت کرتا رہا ہے، پاکستان بھارت کےساتھ بہترتعلقات چاہتاہے، بھارت بہترتعلقات کیلئےہم کام کررہےہیں،۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مسائل کوایک ٹیبل پر بیٹھ کرحل کرنےکی کوشش کرنی چاہیے،پاکستان بھارت کوتمام مسائل پربات چیت کرنےکی ضرورت ہے۔