- الإعلانات -

دہشت گردی کا مقابلہ کرکے سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،اے ڈی خواجہ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ پولیس کو سب سےبڑا چیلنج دہشت گردی سے درپیش ہے،اس کا مقابلہ کرکے سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔

سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 92ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں آئی جی سندھ کا کہناتھاکہ میں اپنی جگہ پر ہوںاوردہشت گردی کے خاتمے تک شہر میں آپریشن بھی جاری رہے گا ۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں28 خواتین سمیت 639 پولیس اہلکار شامل ہیں،پریڈ کے دوران پاس آؤٹ اہلکاروں نے تربیت کاعملی مظاہرہ بھی کیا اور مہمان خصوصی سے داد حاصل کی۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ آج ہر پولیس والا شہریوں کا محافظ اور خادم ہے ،کراچی آپریشن سے متعلق معلومات لینی ہےتو کاروباری حضرات سے لیں۔

ان کا کہناتھاکہ پولیس کا کام اچھائی کو بڑھانا اور برائی کو روکنا ہے،ہم مظلوم کی داد رسی کے ساتھ ملزمان کو بھی کٹہرے میں لائیں گے۔

پاس آئوٹ پریڈ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مزید کہا کہ جس طرح پولیس کے جوان دہشت گردوں کے خلاف اگلی صفوں میں لڑتے ہیں، آئندہ بھی جرات و بہادری سے ان کا مقابلے کرتے رہیں گے۔