- الإعلانات -

عمران خان کی نااہلی کی درخواست بلیک میل کرنے کیلئے دائر کی گئی، وکیل تحریک انصاف

اسللام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر اپنے جواب میں کہا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست بلیک میلنگ کے لئے دائر کی گئی۔

عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کی سماعت 3 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ حاکم علی بھٹہ نے عمران خان کو بلیک میل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے تاکہ ان سے سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ عمران خان کے وکیل نے اپنے جواب میں کہا کہ عمران خان کے خلاف دائر پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہے لہذا اسے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنز کی غیر موجودگی کے باعث بینچ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست 9 مئی تک ملتوی کردی۔