- الإعلانات -

ریاست مخالف اقدامات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں بھارتی جاسوس کل بھوشن جادیو سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں قومی سلامتی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال ،آپریشن رد الفساد اور خانہ ومردم شماری میں پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن رد الفساد اور خانہ و مردم شماری میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہا۔