- الإعلانات -

بھارت نے کلبھوشن کےخلاف چارج شیٹ کی کاپی مانگ لی

پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل کرنا چاہتا ہے ۔

پاکستانی دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے اپنی حکومت کا موقف پیش کیا اور اپنے مطالبات تہمینہ جنجوعہ کے سامنے پیش کئے ۔